Chrysanthemum Flower Show 2023

Jan 01, 2024

پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام سالانہ نمائش گل داؤدی کا آغاز ہو گیا کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے افتتاح کیا،ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر،سی پی او ملتان صادق ڈوگر،ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان،ڈایریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرہ اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔
     ۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا کہ گل داؤدی کی نمائش کی تیاری پورا سال کی جاتی ہے۔میری گولڈ اور گل داؤدی سردیوں کے پھول ہیں جن کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔بیس ہزار گملے،پانچ اقسام اور بیس سے زائد رنگوں کے پھول رکھے گئے ہیں۔نمائش میں پھولوں کے لیئے خاص جھولے لگائے گئے ہیں۔