Winter Festival 2022 held at Ibn-e-Qasim Park, Qila Kohna

Dec 23, 2022
پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام ونٹر فیسٹیول کے سلسلے میں سالانہ نمائش گل داؤدی کا آغاز کر دیا گیا سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری اور کمشنر ملتان محمد اشفاق احمد چوہدری نے افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان،چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ،وائس چیئرمین پی ایچ اے ملتان ملک امجد عباس , ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور ڈایریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے کہا کہ گل داؤدی کا انعقاد خوش آئند ہے شہریوں کے لیئے بہترین تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے۔ونٹر فیسٹیول سے عوام میں پھولوں اور دیگر سرگرمیوں کا شعور اُجاگر ہوگا۔تفریح اور صحت افزا سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ کہ پھولوں کے ساتھ ساتھ درختوں کی افادیت کی شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا۔گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھرپور شجرکاری کی جائے۔گرین ملتان کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ڈی جیپی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان ایسی تفریح اور صحت افزا ء سرگرمیوں کا اہتما م کرتا رہے گا۔اس نمائش میں تمام عمر کے افراد کے لیئے تفریح کا سامان ہے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ گل داؤدی کی طرح جشن بہاراں بھی شاندار انداز سے منائیں گے۔پھولوں کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔نمایش میں فوڈ سٹالز،بچوں کے لۓ جمپنگ کیسل اور میوزیکل نایٹ بھی ہو گی۔ چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ہر سال نمائش کا انعقاد یقینی بنا رہے ہیں۔پھولوں کی نمائش کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ پھولوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنا بھی ہے اس سلسلے کو جاری رکھے گے۔اس موقع پر اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئ۔