Departmental Promotion Test Conducted for BS-04 Employees

Jun 02, 2020

ڈائریکٹر ایڈمن  اینڈ فنانس پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان روبینہ کوثر نے کہا ہے کہ درجہ چہارم کےدس سے زائد ملازمین کی ڈیپارٹمنٹل پر ومو شن کمیٹی کے سلسلے میں لئے جانے والے ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں. جلد محکما نہ تر قی کے احکامات جاری کر دیئے جا ۓ گے.

انھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈیپارٹمنٹل پرومو شن کمیٹی کے زیر نگرانی ہونے والے ٹا یپنگ ٹیسٹ کے موقع پر کیا. انھوں نے مزید کہا کہ ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں. ملازمین کی فلاحو بہبود کے سلسلے کو جاری رکھے گے.درجہ چہارم کے ملازمین کی مستقلی ہو یا پروموشن جلد تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے. اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ, ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر اور وائس چیئرمین پی ایچ اے اقبال سیفی کو مستقل ہونے والے ملازمین نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور شکریہ ادا کیا.