پی ایچ اے ملتان کا پبلیسٹی فیس کا ٹھیکہ 19کروڑ 78لاکھ میں نیلام ہوا ہے

Jun 10, 2022

 پی ایچ اے ملتان کا پبلیسٹی فیس کا ٹھیکہ 19کروڑ 78لاکھ میں نیلام ہوا ہے۔
            پبلیسٹی فیس کا ٹھیکہ کامیابی کے ساتھ ہونا خوش آئند ہے ادارے کی تاریخ کی سب سے بڑی نیلامی ہے۔گزشتہ سال ٹھیکہ 14کروڑ 80لاکھ میں نیلام ہوا تھا اس سال 19کروڑ 78لاکھ میں ٹھیکہ ہونا بڑا سنگ میل ہے۔نیلامی کی سرکاری بولی 13کروڑ 71لاکھ تھی نیلامی میں سات ٹھیکے داروں نے حصہ لیا۔  نیلامی سے ادارے کی آمدن میں اضافہ ہوگا اور ادارے کو استحکام حاصل ہوگا۔
    ان خیالات کا اظہارڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا پبلیسٹی فیس 2022-23کی نیلامی کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی،ڈائرہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندے بھی موجود تھے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ادارے کے استحکام کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔سیلف انکم میں اضافے سے ادارے کو فائدہ حاصل ہوگا۔آمدنی کے دیگر ذرائع بھی تلاش کر رہے ہیں۔ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیئے کوشاں ہیں۔ٹھیکے کو شفاف انداز سے مکمل کیا جو بڑی کامیابی ہے۔ادارے کی بہتری کے لیئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گے۔نیلامی ادارے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں ادارہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے ہنگامی اقدامات کرتا رہے گا۔